ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ تیونس سے واپسی پر کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ تغلقات کے فروغ کیلئے کافی ذرائع موجود ہیں۔ انھوں نے تہران کے مہرآباد ایر پورٹ پر اپنے دورۂ ترکی اور اس دورے میں تیونس کے حکام سے انجام پانے والی ملاقاتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختلف ملکوں منجملہ تیونس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا فروغ، اس دورے کے مقاصد میں شامل تھا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اس دورے میں تیونس کے حکام سے ایران کے پرامن جوہری مسئلے سمیت مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور تیونس کے تعلقات کے فروغ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں پائیجاتی۔
.......
/169